کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشوریہ سندھی جونیجو جماعت کی تقریبِ حلف برداری ہز ہائینس نواب آف جوناگڑھ نواب علی مرتضی خانجی کی زیر صدارت منعقد ہوئی ،تقریب میں خصوصی شرکت و صدارت سینیٹرمسرور احسن نے کی اور نومنتخب صدر محمد حنیف جونیجو سے رسمی حلف لیا، تقریب کی میزبانی سینئر نائب صدرمموں جونیجو نے کی ، پاکستان مسلم لیگ فنگشنل کراچی رابطہ کمیٹی کے ممبر جوناگڑھ رابطہ کمیٹی کے کنوینرامین خان لودھی، اسماعیل جونیجو اور دیگر موجود تھے۔