کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسلامی جمعیت طلبہ نے جامعہ کراچی میں پولیس کی جانب سے طلباء پر فائرنگ اور تشدد کے خلاف سلور جوبلی گیٹ بند کرکے احتجاج کیا، ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کا کہنا تھا کہ کل جامعہ میں پیش آنے والے واقعہ انتہائی افسوسناک ہے جس کے نتیجے میں دو طلبہ زخمی ہیں، ملوث اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔