کراچی (اسٹاف رپورٹر )منگھوپیر اجتماع گاہ مہران سٹی مین پلاٹ کے تنازع پر متاثرین اور بلڈر کے مابین تصادم کے نتیجے میں فائرنگ ، لاٹھی، ڈنڈوں اور ، پتھراؤ سے42 سالہ ابو طالب ، 19 سالہ شعیب ولد محمد مفتی گل رسول ، 34سالہ محمد شاہ ولد گل شاہ ، 22سالہ غلام مصطفی ولد علی بخش ، 45سالہ شاہین خان ولد عالم دین اور 45سالہ منیر ولد راجمیل خان زخمی ہو گئے جنہیں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی ہونے والا ابو طالب دوران علاج دم توڑ گیا ، ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ واقعہ زمین کے تنازعہ پر پیش آیا، متاثرین اور بلڈر کے درمیان پرانا تنازعہ چل رہاہے، اس سے قبل بھی دونوں فریقین نے ایک دوسرے کے خلاف مقدمات درج کروائے ہوئے ہیں،ابو طالب دوران علاج دم توڑ گیا جبکہ دو افراد شعیب اور محمد شاہ گولی لگنے اور دیگر افراد پتھروں ، لاٹھی ڈنڈوں کے وار سے زخمی ہوئے، 223رائفل کی گولیوں کے چھ خول بر آمد کرکے قبضے میں لے کر دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہےواقعہ کا مقدمہ مقتول کے ورثاء کی مدعیت میں درج کیا جائےگا۔