کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایف آئی اے نے سونے کی اسمگلنگ اور ہوالہ ہنڈی میں ملوث 5 ملزمان محمد ناصر کھتری، محمد رفیق خانانی، نوید اسلم، سعیداللہ اور عرفان رحمت اللہ کو راجہ غضنفر علی روڈ پر واقع گولڈ ٹاور اور گولڈ سینٹر پر چھاپہ مار کر کرلیا ،ملزمان سے 11 کروڑ 58 لاکھ 62 ہزار روپے، 17 سونے کی اینٹیں (10 تولہ فی اینٹ) برآمد کر کی گئیں،حکام کے مطابق اسمگلنگ اور غیر قانونی ہنڈی حوالہ میں ملوث دو افراد محمد سلیم عرف سلیم بابا اور باسط آکبانی عرف باسط حیدرآباد میں مفرور ہیں۔