کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں ہونے والے احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں ، تفصیلات کے مطابق کورنگی کراسنگ کے قریب علاقہ مکینوں نے بجلی اور پانی کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا جس کے باعث مین کورنگی کراسنگ روڈ سی ایریا جانب ہینو چورنگی اور جانب کورنگی کراسنگ آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گئے،بلدیہ کے مکینوں نےبجلی اور پانی کی بندش کے خلاف احتجاج کیا جس کے باعث بلدیہ نمبر 4 ناردرن بائی پاس اور حب ریور روڈ آنے جانے والے دونوں روڈ ٹریفک کیلئے بند ہو گئے اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں،سندھ اسمبلی کے باہر سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد نے یو سی فنڈ کے سلسلے میں احتجاج کیا،ٹریفک جام ہوگیا۔