• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی بورڈ حیدرآباد، افسران کی غیرقانونی ترقیاں، درخواست پر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈبورڈز ‘چیئرمین ودیگر کو 4 جون کے نوٹس

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں گریڈ 18کے افسران کی غیرقانونی ترقیوں کے خلاف دائردرخواست پر سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈبورڈز ‘چیئرمین وسیکریٹری بورڈ حیدرآباد ودیگر کو 4جون کے نوٹس جاری کر کے جواب طلب کرلیاہے۔ سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ میں مہک مغل کی جانب سے دائر درخواست میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈبورڈز سندھ کراچی ‘حیدرآباد ‘بے نظیرآباد‘ لاڑکانہ‘ سکھر اورمیرپورخاص تعلیمی بورڈز کے 24افسران کے خلاف دائر درخواست میں کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ حیدرآباد میں گریڈ 18کے افسران کی کنٹرولنگ اتھارٹی کی منظوری کے بغیر من پسند بنیادوں پر منظور نظرافسران کے تقرر کی کوشش کی جارہی ہے۔ گریڈ 18کی آسامیوں پر تقرری کے لئے انہیں مشتہر کیاجائے۔ تاکہ قانونی طریقہ کار کے مطابق گریڈ 18کے افسران کی تقرری کی جاسکے۔ عدالت نے درخواست گذار کے وکلا کے دلائل کے بعد فریقین کو 4جون کے نوٹس جاری کرکے جواب داخل کرانے کاحکم دیدیاہے۔ عدالت نے کراچی‘ حیدرآباد‘ لاڑکانہ‘ سکھر‘ بے نظیرآباد اورمیرپورخاص کے سیشن ججز کوحکم دیاہے ‘ کیسز میں نامزد افسران کو عدالت میں پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کریں۔

ملک بھر سے سے مزید