• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلین ٹری سونامی، بلوچستان میں 16 ارب 80 کروڑ کی بے قاعدگیوں کا انکشاف

کوئٹہ( این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں شروع ہونے والے ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان میں سولہ ارب 80کروڑ کی بے قاعدگیاں سامنے آگئیں، پروجیکٹ آفیسران کے مسلسل تبادلوں سے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار بہت سست رہی ، دس کروڑ 65لاکھ درختوں میں سے صرف ایک کروڑ 25لاکھ درخت لگائے گئے منصوبے کا ٹارگٹ پورا نہ ہونے سے 15ارب روپے کا نقصان پہنچا ۔آڈیٹر جنرل اف پاکستان کی جانب سے جاری مالی سال 2019-22کے دوران ٹن بلین ٹری سونامی پروگرام بلوچستان کے اسپیشل آڈٹ رپورٹ کے مطابق ماحولیات اثرات کی اسسمنٹ درست نہ ہونے درختوں کی بقا کی شرح کم رہی جس سے اٹھارہ کروڑ روپے کا نقصان ہوا ، دو کروڑ 78لاکھ روپے کا رکارڈ آڈٹ ٹیم کو نہیں دیا گیا مانٹرنگ اور ایولیشن نہ ہونے سے 55کروڑ روپے ضائع چلے گئے اسٹور آئٹمز کی خریداری میں چار کروڑ 41 لاکھ اور میگا نرسری کے قیام میں دو کروڑ روپے کے مشکوک اخراجات سامنے آئے ،پیمائش بک تیار کئے بغیر 34کروڑ روپے اور ایڈونس ادائیگیوں سے 31 کروڑ 20 لاکھ کا نقصان پہنچا یا گیا،منصوبے میں پانچ کروڑ روپے ٹیکس ہی نہیں کاٹے گئے اوپن ٹینڈر نہ ہونے سے 19کروڑ 64لاکھ کی بے قاعدگیاں سامنے آئیں ،کام نامکمل ہونے کے باوجود 4کروڑ 29لاکھ روپے کی ادائیگیاں کردی گئیں۔
اہم خبریں سے مزید