راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں شہری 2گاڑیوں 18موٹرسائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونزاور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد کے مختلف علاقوں سے 3موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے۔پولیس کے مطابق موٹرسائیکل تھانہ آبپارہ ،انڈسٹریل ایریااور تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں سے چوری کئے گئے ،جب کہ سٹریٹ کرائم کی ایک واردات تھانہ کھنہ کے علاقہ میں ہوئی ۔تھانہ پیرودھائی کے علاقہ آئی جے پی روڈ پر2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرندیم سے موبائل اور 4 ہزارروپے ،تھانہ ریس کورس کے علاقہ رینج روڈپر 3ملزمان احتشام اور سلمان سے گن پوائنٹ پر 2موبائل اور 16ہزارروپے،تھانہ چکلالہ کے علاقہ کچی آباد ی میں2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر باقر عباس سے موبائل فون،لیپ ٹاپ، گھڑی، ایک گرافک ٹیبلٹ ،ائربرڈ، 30ہزار روپے چھین کر فرارہوگئے۔رحمٰن آباد میںمسعود صابر کے گھر سے 2موبائل ،5ہزارروپے ،سمارٹ واچ، جیولری،فاروق اعظم روڈ پر محمدریاض کی دکان سے60ہزارروپے ،شہباز ٹاؤن میں شہناز کے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے اورطلائی زیور مالیتی ایک لاکھ روپے چوری کرلئے گئے ۔