• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین سرکاری ملازمین کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کے ملزم کو 7 بار عمر قید، جرمانہ

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے تین سرکاری ملازمین کو دہشت گردی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار ملزم کو سات مرتبہ عمر قید اور جرمانے کی سزا سنادی۔ تھانہ دینہ میں گزشتہ برس بارہ جون کو انسپکٹر مامون الرشید کی مدعیت میں درج کیس کے مطابق دینہ میں ناکہ بندی کے دوران ایک مشکوک کار کو رکنے کا اشارہ کیا جس میں پانچ افراد سوار تھے لیکن ملزمان نے گاڑی بھگا دی ۔ تعاقب کر کے ڈومیلی پل پر انہیں روکا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے اے این ایف کے لانس نائیک مظہر حسین کے علاوہ پولیس ہیڈ کانسٹیبل گلزار اور ذیشان برسٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔ اس مقدمہ میں سید عابد علی شاہ نامی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا ۔گزشتہ روز ٹرائل مکمل ہونے پر عدالت نے ملزم کو قتل، دہشت گردی اور دہشت گردی کی دفعہ 7ایچ میں مجموعی طور پر سات بار عمر قید دو لاکھ روپے جرمانہ اور دیگر الزام میں پانچ برس قید اور دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی۔ فیصلے کے مطابق ملزم مقتولین کے ورثاء کو دس دس لاکھ روپے ہرجانہ بھی ادا کرے گا۔
اسلام آباد سے مزید