راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے گوجرانوالہ زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث ایک خاتون سمیت 4ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت وسیم عباس، حیدر، حارث شاہد اور نبیلہ کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں سیالکوٹ، منڈی بہاء الدین اور گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔یف آئی اے حکام کاکہناہے کہ ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث پائے گئے ۔