• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب پولیس کے 44اتھلیٹس کو شاندار کارکردگی پر نقد انعامات، تعریفی اسناد

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس کے 44 اتھلیٹس کو شاندار کارکردگی پر نقد انعامات اور تعریفی اسناد دی گئیں ۔ اس سلسلے میں سینٹرل پولیس آفس لاہورمیں تقریب ہوئی جس میں آئی جی پولیس پنجاب نے 44 پولیس اتھلیٹسکو 20 لاکھ 25 ہزار روپے کے نقد انعامات اور تعریفی اسناد دیں ۔ انعامات حاصل کرنے والوں میں اتھلیٹس کھلاڑی، کوچز اور منیجرز شامل ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس اتھلیٹسنے مختلف نیشنل سپورٹس ایونٹس میں 36 میڈلز حاصل کیے۔ میڈلز جیتنے والوں میں 5 خواتین پولیس اتھلیٹسبھی شامل ہیں۔ پولیس کھلاڑیوں نے باڈی بلڈنگ، ویٹ لفٹنگ، رائفل شوٹنگ، ریسلنگ، تائی کوانڈو، تیر اندازی اور ووشو میں میڈلز جیتے۔اس موقع پرآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس کی سپورٹس ٹیمیں قومی و صوبائی سطح پر مسلسل کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔
اسلام آباد سے مزید