• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت لطیف بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرے، بی یو جے

کوئٹہ ( این این آئی) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس آواران کے مقامی صحافی لطیف بلوچ کے قتل کی مذمت کرتی ہے۔ لطیف بلوچ کو مسلح افراد نے رات گئے ان کے گھر میں اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ سو رہے تھے اس بزدلانہ حملے کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔بی یو جے کے صدر خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری عبدالغنی کاکڑ نے المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔ لطیف بلوچ ایک فرض شناس اور دیانت دار صحافی تھے ان کا قتل آزاد آواز کو دبانے کی جاری سازشوں کا ایک حصہ معلوم ہوتا ہے جس کی بی یوجے تحقیقات کا مطالبہ کرتی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان جیسے حساس صوبے میں صحافی پہلے ہی شدید خطرات سے دوچار ہیں اور ایسے واقعات ان کے تحفظ کے حوالے سے حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں، اگر فوری اقدامات نہ کئے گئے تو یہ رجحان مزید خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔بی یو جے نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان حکومت لطیف بلوچ کے قتل میں ملوث ملزمان کو فی الفورگرفتارکر کے انصاف کے تقاضے پورے کرے۔
کوئٹہ سے مزید