• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پانی بند کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہونگے‘ فرح عظیم شاہ

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایمان پاکستان تحریک کی رہنما رکن صوبائی اسمبلی فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ بزدل دشمن نے اپنے سہولت کاروں کے ذریعے خضدار میں معصوم بچوں کو نشانہ بنایا بچوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا انہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین اور شہداء خضدار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نکالی گئی ریلی جی پی او چوک سے نکالی گئی جو تنظیم چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں پارلیمانی سیکرٹری ہادیہ نواز سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے اور پاک فوج کی حمایت میں نعرئے بازی کررہے تھےانہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بھارت کو دہشت گرد ملک قرار دے، اگر بھارت نے پاکستان کا پانی بند کیا تو سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے فرح عظیم شاہ نے پاک فضائیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے دیکھا تو بھرپور جواب دیا جائے گا، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہر محاذ پر کھڑی ہے۔
کوئٹہ سے مزید