کوئٹہ(پ ر) بلوچستان ہائیکورٹ بار کے صدر میر عطاء اللہ لانگونےمحی الدین ساسولی ایڈووکیٹ کی پہلی برسی پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نہ صرف ایک باصلاحیت وکیل تھے بلکہ عدل و انصاف کے علمبردار، اصولوں کے پابند اور ایک باوقار شخصیت کے مالک تھے اُن کی پیشہ ورانہ خدمات، قانونی بصیرت اور عوامی فلاح کے لیے کی گئی کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مرحوم نے اپنی زندگی قانون کی بالادستی اور مظلوموں کی داد رسی کے لیے وقف کر دی۔ اُن کی جدوجہد، دیانت داری اور اخلاقی اقدار آج بھی نوجوان وکلا کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔میرعطاءا للہ لانگو نے کہاکہ محی الدین ساسولی نے نہ صرف عدالتوں میں انصاف کی جنگ لڑی بلکہ جمہوریت‘سیاسی اور انسانی حقوق کے لیے بھی بھرپور جدوجہد کی وہ ایک بے باک، صاف گو اور غیر متزلزل شخصیت کے طور پر یاد کیے جاتے رہیں گے۔