• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیہ، جائیداد کے تنازع پر بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بلدیہ ٹاؤن میں جائیداد کے نتازع پرچھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کی حدود بلدیہ ٹاؤن یوسف گوٹھ کے قریب گھرمیں فائرنگ سے 45سالہ خلیل الرحمن ٰولد عبدالرحمن ٰجاں بحق ہوگیا ،پولیس کے مطابق ملزم فرار ہونے کے بعد لیاری میں اپنی رہائش گاہ پہنچا جہاں بغدادی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مجیب الرحمن ٰ کوگرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کرلیا ، سعید آباد پولیس کے مطابق گرفتارملزم نے اپنے بھائی کواے کے47 رائفل سے فائرنگ کرکے قتل کیا، مقتول چند روز قبل اپنے دو بھائیوں فضل اورمجیب کے گھر آیا تھا جہاں اس نے جائیداد میں حصہ مانگاتھا جس پر بھائیوں کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمن ٰکو جائیداد حصہ مل گیا تھا تاہم اس کے باوجود وہ دوبارہ جائیداد میں حصہ مانگ رہا تھا، مقتول نے دو روز قبل اپنے بھائیوں کو سنگین تنائج کی دھمکیاں دی تھیں جس پراتوارکی صبح منجلے بھائی مجیب نے بڑے بھائی کے گھر جا کراسے فائرنگ کرکے قتل کردیا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید