• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی ٹاؤن، 600 نوجوانوں میں فری آئی ٹی کورسز کی تکمیل پر اسناد تقسیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صدر پاکستان پیپلز پارٹی سندھ نثار احمد کھوڑو ، مشیر برائے وزیر اعلیٰ سندھ سید نجمی عالم اور صدر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع کورنگی جانی میمن نے چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے پیپلز یوتھ اسکل ڈیولپمنٹ پروگرام کے پہلے مرحلے میں کورنگی ٹاوُن کے 600 نوجوانوں کو فری آئی ٹی کورسز کی تکمیل پر اسناد تقسیم اور دوسرے مرحلے کے تحت ہزاروں طلبہ و طالبات کے انٹری ٹیسٹ کے انعقاد کی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی ،تقریب میں معاون خصوصی وزیر اعلیٰ سندھ سید علی راشد ، ایم این اے شاہدہ رحمانی ، چیئرمین کاٹی جنید نقی ریجنل ڈائریکٹر تیمور سیال ، صدر پی ایس ایف کراچی مدنی رضا ، عظمیٰ طاہر و دیگر نے بھی شرکت کی ،تقریب میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ کی جانب سے 30 سے زائد طلباء میں لیپ ٹاپ بھی تقسیم کئے گئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید