• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیوٹن کے ہیلی کاپٹر پر یوکرینی ڈرون حملہ، ہیلی کاپٹر نے ڈرونز مار گرائے

کراچی(نیوزڈیسک)روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ہیلی کاپٹر کو 20مئی کو کرسک ریجن کے دورے کے دوران ایک بڑے یوکرینی ڈرون حملے کا سامنا کرنا پڑا۔ جیسے ہی ہیلی کاپٹر صدر پیوٹن کو لے کر کرسک ریجن کی فضا میں داخل ہوا تو ڈرون حملے کی شدت میں نمایاں طور پر اضافہ ہو گیابرطانوی اخبار کے مطابق روس کے فضائی دفاعی ڈویژن کے کمانڈر یوری داشکن نے روسی میڈیا کو انٹرویو کو دیتے ہوئے کہا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر یوکرینی ڈرون حملے کے دوران تقریباً حملے کے مرکز میں تھا، حملے کے دوران روسی صدر کے ہیلی کاپٹر نے فضائی دفاعی لڑائی میں حصہ لیا اور یوکرینی ڈرونز بھی گرائے۔انہوں نے مزید بتایا کہ جیسے ہی ہیلی کاپٹر صدر پیوٹن کو لے کر کرسک ریجن کی فضا میں داخل ہوا تو ڈرون حملے کی شدت میں نمایاں طور پر اضافہ ہو گیا۔
اہم خبریں سے مزید