اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )وزیر اعظم نے وفاقی حکومت کے افسروں کی پر فا رمنس ایویلو ایشن رپورٹ پیج کے سالانہ طبی معائنہ سے متعلق رولز میں ترمیم کی منظوری دیدی،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے کا آفس میمورنڈم جا ری، اطلاق گریڈ 17 اور اوپر کے تمام افسروں پر ہوگا ، طبی معائنہ کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا جا ئے گا کہ کسی افسر کو سروس میں مزید رکھنا ہے یا نہیں؟؟ ،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے طبی وقاعد کا اآفس میمورنڈم جا ری کردیا ، اس کا اطلاق گریڈ سترہ اور اس سے اوپر کے تمام افسروں پر ہوگا، اس سے قبل ہر افسر کی سالانہ طبی معائنہ رپورٹ کو پر فارمنس ایو یلو ایشن پیج کے ساتھ لگادیاجاتا تھا اور اسے محض ریکارڈ کا حصہ بنا دیا جا تا تھا تاہم اب طبی معائنہ کی تشریح کرکے اس کو زیادہ اہم بنادیا گیا اور اسے افسران کی ملازمت جاری رکھنے ٗ لازمی ٹریننگ اور پروموشن سے منسلک کردیاگیا ،تر میم شدہ رولز کے تحت ہر سرکاری افسر پابند ہے کہ وہ ہرسال اپنا طبی معائنہ کرائے۔ طبی معائنہ کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ بیماری کا پتہ چلا یا جائے اور اس کے بروقت علاج کو یقینی بنایا جا ئےتاہم طبی معائنہ کی روشنی میں یہ فیصلہ کیا جا ئے گا کہ کسی افسر کو سروس میں مزید رکھنا ہے یا نہیں؟؟۔لازمی ٹریننگ کورس کیلئے نامزدگی کرنی ہے یا نہیں؟؟؟اور اعلیٰ پوسٹوں پر ترقی دینی ہے یا نہیں جہاں انہیں سخت ڈیوٹی سر ناجم دینی ہوتی ہے،نئے رولز کے تحت طبی معائنہ کے دو پرفاما رما بنا دئیے گئے، 35سال تک کی عمر کے افسروں کیلئے پر فارما اے کے تحت طبی معائنہ ہوگاجبکہ 35سال سے زیادہ عمر کے افسروں کا طبی معائنہ پر فارما بی کے تحت ہو گا۔طبی معائنہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال یا سر کاری ہسپتال میں ہوگا۔ بیرون ملک تعینات افسروں کا طبی معائنہ متعلقہ اسٹیشن پر ہو گا۔