کراچی (نیوز ڈیسک) سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ نے ایک اور تاریخی اعزاز حاصل کر لیا۔سب سے زیادہ 24گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے جوکووچ نے اے ٹی پی ٹائٹل جیتنے کی سنچری مکمل کر لی۔جوکووچ نے جنیوا اوپن کے فائنل میں پولینڈ کے ہوبرٹ ہرکیز کو ایک کے مقابلے میں دو سیٹ سے شکست دی۔جوکووچ سے پہلے جمی کونرز اور راجر فیڈرر 100 سے زیادہ اے ٹی پی ٹائٹل جیت چکے ہیں۔