اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ)جیو کے نیا پاکستان میں بتایا گیا ہے کہ فاقی بجٹ، امیدیں اور خدشات۔آئی ایم ایف شرائط، ترقی کی شرح میں اضافہ کیسے ہوگا،فوجی سطح پر پاکستان نے ثابت کردیا کہ انڈیا کو ڈیل کرسکتاہے اب اصل جنگ سفارتی سطح پر جاری ، پی ٹی آئی تتر بتر ہوگئی ہے،آپس میں لڑائیاں جاری ہیں،جیو نیوز کے پروگرام ”نیا پاکستان “کے آغاز میں پروگرام کے میزبان شہزاد اقبال نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، بڑا ٹاکرا۔شاہین آفریدی تیسری بار ٹائٹل جیتنے کے لئے پر امید۔پی ایس ایل 10 کی کایاب ترین ٹریم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بھی پر اعتماد۔صاحبزادہ فرحان، محمد نعیم اور حسن نواز کی نمایاں کارکردگی۔ بابر، رضوان اور شاہین کی قومی ٹیم میں واپسی مشکل؟ شہزاد اقبال نے مزیدکہا کہ محدود جنگ میں بھارت کی ناکامی کے بعد سفارتی جنگ کا آغاز۔ششی تھرور کی سربراہی میں بھارت کا وفد امریکا پہنچ گیا۔واضح ہے کہ بھارت دہشت گردی کو ہتھیار بنائے گا۔امکان ہے پاکستان اگلے ماہ سے اپنی سفارتی مہم شروع کرے گا۔وزیراعظم4 ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں ترکیہ کے لئے روانہ۔شہزاد اقبال نے مزیدکہا کہ اگلے سال کا وفاقی بجٹ، امیدیں اور خدشات۔آئی ایم ایف کی نئی شرائط، ترقی کی شرح میں اضافہ کیسے ہوگا۔اوورسیز انوسٹرز چیمبر کی حکومت کو اہم تجاویز۔سیلز ٹیکس کی شرح فوری17 فیصد اور بتدریج15 فیصد پر لائی جائے۔ٹیکس نیٹ میں اضافے کا خواب کب پورا ہوگا؟ ٹیسٹ کرکٹر، احمد شہزاد نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کا معیار بہت نیچے آگیا ہے۔اس مرتبہ بدنظمی دیکھی گئی۔ کوڈ آف کنڈکٹ نہیں دیکھا گیا۔مالکان نے پی سی بی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ جس طرح کی ٹیمیں منتخب ہوئیں۔ ڈیوڈ وارنر نہ اب اپنے ملک سے کھیلتے ہیں اور نہ دنیا کی دیگر لیگ انہیں منتخب کرتی ہیں وہ پی ایس ایل کے مرکزی کھلاڑی تھے۔کچھ نوجوان کرکٹرز سامنے آئے ہیں جن میں علی رضا،معاذ ، حسن نواز، صاحبزادہ فرحان، محمد حارث شامل ہیں۔