• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس (آج) پیر کو طلب کیا گیا ہے ، چیئرپرسن کمیٹی منزہ حسن کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن (ترمیمی) بل، 2024، پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن (ترمیمی) بل 2025 زیرغور آئیں گی ، اجلاس میں موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں پاکستان کے آبی وسائل کی صورتحال، متعلقہ چیلنجز و اثرات اور بارش کے پانی کی ذخیرہ اندوزی کے فروغ کیلئے حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات ، میڈیکل ویسٹ کے انتظام اور ٹھکانے خاص طور پر اسلام آباد کے ہسپتالوں کے میڈیکل ویسٹ کے حوالے سے کمیٹی کو تشویش کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائیگی، کمیٹی کو سی ڈی اے کی طرف سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید