اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) عالمی مالیاتی فنڈنےتیس جون کوختم ہونیوالےمالی سال دو ہزارچوبیس پچیس کےمقابلےمیں یکم جولائی سے شروع ہونیوالےآئندہ مالی سال دو ہزار پچیس،چھبیس کے دوران ترسیلات زر میں کمی کاتخمینہ لگادیا،آئی ایم ایف کا کہناہے رواں مالی سال ترسیلات زر چھتیس ارب بیس کروڑدس لاکھ ڈالر اور آئندہ مالی سال پینتیس ارب چہتر کروڑدس لاکھ ڈالر رہنےکا امکان ہے،آئی ایم ایف کےتخمینہ جات کے مطابق رواں مالی سال ترسیلات زر پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کےدوران سب سے زیادہ رہیں گی لیکن رواں سال کے مقابلے آئندہ مالی سال اس میں کمی آئے گی تاہم اسکے بعد ہر مالی سال ترسیلات زر میں بتدریج اضافہ ہوگا اور مالی سال 2029۔30 تک ترسیلات زر بڑھ کر38 ارب48 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز پر پہنچ جائیں گی،آئی ایم ایف کی سٹاف رپورٹ کےمطابق رواں مالی سال کےمقابلےآئندہ مالی سال ترسیلات زرمیں کمی کاتخمینہ لگایا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نےرواں مالی سال ترسیلات زرحکومتی ہدف سے زیادہ رہنےکی توقع ظاہر کی ہےآئی ایم ایف کے مطابق آئندہ مالی سال ترسیلات زر35 ارب 76 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز اور رواں سال ترسیلات زر36 ارب 20 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہنے کا تخمینہ ہے۔