• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ کی یورپی یونین مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس کی دھمکی

برسلز(شِنہوا)یورپی یونین کے عہدیداروں اور رکن ریاستوں کے نمائندوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یورپی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی پر عدم اطمینان ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ جبری حربے اوقیانوس پارتجارتی مذاکرات کو خطرے سے دوچار کردیں گے۔ٹرمپ نے یورپی یونین پر امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملات میں فائدہ اٹھانے اور بہت مشکل ساتھی ہونے کا الزام لگایا تھا ۔ انہوں نے اپنے سوشل پلیٹ فارم "ٹروتھ سوشل" پر اعلان کیا ہے کہ وہ یکم جون 2025 سے یورپی یونین پر براہ راست 50 فیصد ٹیکس لگانے کی سفارش کر رہے ہیں۔خبر رساں ادارے رائٹرز نے یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات سے واقف افراد کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ٹیکس کی دھمکی ایسے وقت سامنے آئی جب مذاکرات تعطل کا شکار ہیں۔
اہم خبریں سے مزید