اسلام آباد (ساجد چوہدری )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے پی ٹی سی ایل کو اپنی جائیدادوں کی فروخت سے متعلق اختیار پر بریفنگ مانگ لی ،کمیٹی نے پی ٹی سی ایل کی جائیدادوں کی فہرست بھی طلب کی ہے ، قائمہ کمیٹی کے (آج)پیر کو چیئرمین کمیٹی سید امین الحق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ضلع پنجگور میں انٹرنیٹ سروسز کی بندش پر بھی بریفنگ لی جائیگی، قائمہ کمیٹی کو کوڈنگ اور ڈیجیٹل سکلز پروگرام ، ڈی جی سکل پاکستان پروگرام کی اب تک کی اہم کامیابیاں کیا ہیں؟ اور کتنے فری لانسرز کو اگنائٹ پروگراموں کے ذریعے تربیت دی گئی ہے اورآئی ٹی کی برآمدات میں ان کا حصہ کیا ہے پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔