• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13بڑے شہروں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(اے پی پی)جوائنٹ وینچر کے نئے قوانین کی منظوری کے بعد فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے جڑواں شہروں سمیت 13بڑے شہروں میں ہاؤسنگ منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ایف جی ای ایچ اے حکام نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ملک میں بڑھتی رہائشی ضروریات کو پورا کرنے اور بالخصوص وفاقی سرکاری ملازمین کے لیے ارزاں رہائشی منصوبوں کے قیام کے لیے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی نے نجی شعبے سے جوائنٹ وینچر کو پرکشش اور کامیاب بنانے کے لیے ” جے وی اینڈ پی پی پی رولز 2025 “منظور کر لیے ہیں ۔ جس کے تحت فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کو سرمایہ کاروں کی جانب سے اظہار دلچسپی کی حوصلہ افزا درخواستیں موصول ہوئی ہیں ۔ حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ اتھارٹی نے اس ضمن میں راولپنڈی ،اسلام آباد ،اٹک ، لاہور ،پشاور ، کوئٹہ ملتان ، فیصل آباد ،سرگودھا ، حیدر آباد ، ایبٹ آباد ، گوجرانوالہ اور کراچی میں جوائنٹ وینچر کی طرز پر نئے رہائشی منصوبے شروع کرنے کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں طلب کی ہیں ۔متعلقہ قواعد و ضوابط پر پورا اترنے والی فرمز، زمین مالکان ، ڈویلپرز ،انویسٹرز ،کارپوریٹس ہاوسنگ باڈیز اور افراد اظہار دلچسپی کی درخواستیں 30جون 2025تک دے سکتے ہیں ۔ نئے ہاوسنگ منصوبے وفاقی حکومت کے ملازمین اور عام لوگوں کے لیے جوائنٹ وینچر کی بنیاد پر شروع کیے جائیں گے۔  
اہم خبریں سے مزید