• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی سپریم کورٹ نے ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کی اپیل کردی

ریاض (شاہدنعیم) سعودی سپریم کورٹ نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منگل کی شام 29 ذو القعدہ کو ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں۔سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ ’ام القری کلینڈر کے مطابق منگل 29 اپریل 2025 کو ذو القعدہ کی پہلی تاریخ تھی‘۔اس اعتبار سے منگل 27 مئی 2025 کو ذو القعدہ کی 29 تاریخ ہوگی۔ لہٰذا سپریم کورٹ سعودی عرب کے تمام مسلمانوں سے درخواست کرتی ہے کہ وہ مذکورہ تاریخ کی شام کو ذو الحجہ کا ہلال دیکھنے کی کوشش کریں۔سپریم کورٹ ان تمام افراد سے گزارش کرتی ہے جو چاند کو بغیر آلات کے یا دوربین کی مدد سے دیکھیں وہ قریبی عدالت میں اپنی گواہی درج کروائیں۔
اہم خبریں سے مزید