راولپنڈی (خبر نگار) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کااعزاز ملنے پر 2 جون کو کانفرنس منعقد ہو گی۔ اس کانفرنس کا انعقاد خوشحال پاکستان تھنک ٹینک اور سابق فوجیوں کی تنظیم پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے زیر اہتمام ہو گا۔ کانفرنس 2 جون کو دن 2 بجے راولپنڈی کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہو گی۔