• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریلوے ڈرائیورزکو پائلٹس کے برابر سہولتیں فراہم کی جائیں، پریم یونین

لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے پریم یونین کے صدرشیخ محمدانور، چیف آرگنائزر خالد محمود چوہدری،صدرلاہورڈویژن فیاض احمدشہزاد، عرفان اقبال، عاطف رزاق، عظیم لطیف،کاظم فاروق گل نے وزیراعظم سے مطالبہ کیاہےکہ ریلوے کے ڈرائیورز اوراسسٹنٹ ڈرائیورز کا کرداربھی انتہائی اہم ہے، لیکن ان ڈرائیورز اور اسسٹنٹ ڈرائیورزکوکسی قسم کی سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ جو پائلٹس کوسہولتیں فراہم کی جاتی ہیں وہ انہیں بھی دی جائیں۔
لاہور سے مزید