• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں، خواجہ عمران نذیر و دیگر

لاہور(خصوصی نمائندہ)پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر ، جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ تاریخ پیدائش اور ڈیٹھ کے اندراج کی فیس ختم کرنا وز یر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوام کے لئے بڑا ریلیف ہے ،اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلم لیگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو لوگوں کے مسائل حل ہوتے ہیں۔ پورے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیا ہے۔گذشتہ روز پارٹی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور ماحولیاتی آلودگی جیسے اہم شعبوں پر توجہ دے رہی ہے۔