• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنرل ہسپتال کے شعبہ اطفال میں بچوں کیلئے جدید ریسپائریٹری کیئر کلینک کا آغاز

لاہور ( جنرل رپورٹر ) جنرل ہسپتال کے شعبہ اطفال (پیڈیائٹرک ڈیپارٹمنٹ) میں بچوں کے لیے ایک جدید ریسپائریٹری کیئر کلینک کا باقاعدہ آغاز کر دیا جو شعبہ طب کی ممتاز شخصیت پروفیسر الفرید ظفر کے نام سے منسوب کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد پروفیسر الفرید ظفر کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا اور بچوں کی صحت کی دیکھ بھال کو مزید مؤثر بنانا ہے۔اس کلینک میں ان بچوں کا خصوصی طور پر معائنہ، مشاہدہ اور فالو اپ کیا جائے گا جو مختلف سانس کی بیماریوں میں مبتلا ہیں۔
لاہور سے مزید