• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریک اپس نے میری ذہنی صحت کو شدید متاثر کیا، علی رحمان خان

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

اداکار علی رحمان خان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنی نجی زندگی کے دکھ بھرے پہلوؤں پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بریک اپس اور تعلقات کے خاتمے نے ان کی ذہنی صحت پر گہرا اثر چھوڑا ہے۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے علی رحمان نے کہا کہ جب کوئی تعلق ختم ہوتا ہے، تو محض رومینٹک ریلیشن شپ ہی نہیں بلکہ دوستی جیسے رشتے بھی ذہنی دباؤ کا سبب بن سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ایک ایسا شخص ہوں جو رشتوں میں پوری طرح جُڑ جاتا ہے، دل سے نبھاتا ہوں، اس لیے جب کوئی تعلق ٹوٹتا ہے تو اندر سے ٹوٹ جاتا ہوں۔

علی نے مزید کہا کہ جب کوئی رشتہ نہیں چلتا تو ہمیشہ مرد کو ہی قصوروار ٹھہرا دیا جاتا ہے، چاہے غلطی نہ بھی ہو، الزام پھر بھی مرد پر آتا ہے، میرے ساتھ ایسا کئی بار ہوا اور یہ سب میرے ذہن پر اثر انداز ہوا۔

یاد رہے کہ حال ہی میں علی رحمان خان اور فٹنس ٹرینر نُصرت ہدایت اللّٰہ کی دوستی اور مبینہ تعلقات کی خبریں زیر گردش رہیں، تاہم دونوں نے اس بارے میں کوئی واضح مؤقف اختیار نہیں کیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید