• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر نے ثابت کیا وہ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں: شاہین آفریدی

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ 10 کی فرنچائز، فاتح ٹیم لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ٹیم نے مجموعی طور پر بہترین کھیل پیش کیا۔

شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ سکندر رضا کی آمد فلمی انداز میں ہوئی، انہوں نے ثابت کیا کہ وہ دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ محمد نعیم اور سلمان مرزا میں ٹیلنٹ ہے، یہ پاکستان کا مستقبل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیسری ٹرافی میری جیت نہیں، یہ ثمین رانا اور عاطف رانا کی محنت ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور قلندرز کی جیت میں اہم حصہ ڈالنے والے کھلاڑی سکندر رضا نے برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ اور لاہور میں وننگ شاٹ کھیلا تھا۔

شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش کا سلسلہ جاری ہے۔

سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔

وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید