• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاٹا پاٹا کا ٹیکس استثنیٰ ختم، برآمد کنندگان کے ریفنڈز 30 روز ،طارق رفیع

اسلام آباد(تنویر ہاشمی ) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں برآمدات میں اضافے کےلیے حکومت کو برآمدی شعبے کے ٹیکس اور ریفنڈز سے متعلق بعض کلیدی اقدامات کرنا ہونگے تب ہی پاکستان برآمدات میں 60ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف حاصل کر سکے گا بحٹ میں پلانٹس اور مشنیری کی درآمد پر ٹیکس چھوٹ کا اعلان کیا جائے ایک ہزار ارب روپے سے زائد اداروں کا خسارہ ہے ان کی فوری نجکاری کی جائے فاٹا اور پاٹا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے دیاگیا ٹیکس استثنیٰ فوری ختم کرناہوگا ، برآمد کنندگان کے لیے ریفنڈز 30روز میں جائے دہرے ٹیکس نظام سے دیگر علاقوں کی صنعت تباہی سے دوچار ہے ان خیالات کا اظہار ملک کے معروف بزنس مین صدیق سنز لمٹیڈ کے چیئرمین محمد طارق رفیع نے خصوصی گفتگو میں کیا ، طارق رفیع نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا کے ضم شدہ اضلاع کےلیے دیاگیا ٹیکس استثنی فوری ختم کرنا ہوگا،یہ ٰملک کے دیگر علاقے کی صنعتوں کےلیے تباہ کن ثابت ہورہا ہے، ایک ہی ملک میں دو طرح کےٹیکس نظام صنعت کے لیے تباہی کا باعث ہیں اس سے بہت زیادہ بے ضابطگیاں ہورہی ہیں اور دیگر علاقوں کی صنعت بند ہونے کا خدشہ ہوگیا ہے، طارق رفیع نےکہا حکومت برآمد کنندگان کے ٹیکس ریفنڈز کی 30روز کے اندر ادائیگی کا انتظام کرے اور 30روز سے زیادہ گزرنے کی صورت میں وہ چارجز جو برآمدکنندگان بنکوں کو ادا کرے ہیں جو حکومت ادا کرے اور برآمد کنندگان ک سزا نہ دے ، طارق رفیع نے کہا کہ ملک کے خسارے میں جانے والے اداروں کی فوری طور پر نجکاری کی جائے کیونکہ ان اداروں سے سالانہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد نقصان حکومت پورا کرتی ہے ، ایکسپور ٹ انڈسٹری کے فروغ کےلیے کان کنی کی صنعت کی ترقی کےلیے حکومت مکمل سپورٹ فراہم کرے ، کان کنی کےلیے درآمدی مشنیری اور پلانٹ پر ٹیکس چھوٹ دی جائے، حب اور گلگت بلتستان میں سپیشل اکنامک زون قائم کیے جائیں اور بجلی کی قیمتوں میں کمی لائی جائے ، بجلی کی لاگت انڈسٹری کےلیے سب سے زیادہ ہے، کان کنی کی صنعت کی ترقی کےلیے ڈیزل اور فرنس آئل کی درآمد کی اجازت دی جائےاس سے بہت زیادہ فائدہوگا ، طارق رفیع نے کہا کہ ملک میں کرومائیٹ ، انٹی منی ، کاپر اور سنگ مرمر کی پیداوار بہت تیزی سے شروع ہوگی حکومت ان اقدامات پر توجہ دے تاکہ معیشت تیزی سے ترقی کرے۔
اہم خبریں سے مزید