ملتان (سٹاف رپورٹر ) میونسپل ایمپلائز یونین ، ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ملتان کے سابق سرپرستِ اعلیٰ ملک منیر ہانس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کو گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملی ہیں جو کہ ایک نہایت افسوس ناک اور ناقابلِ قبول عمل ہے، انہوں نے کہا کہ یہ محنت کش ملازمین ہماری عزت، شان اور صفائی نظام کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، جن کی محنت کے بغیر شہر کی صفائی کا کوئی نظام مکمل نہیں ہو سکتا، انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، کمشنر ملتان سے تمام ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔