ملتان ( سٹاف رپورٹر)منشیات کے مقدمے میں گرفتار ملزم محمد ساجد اقبال کو پانچسال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی گئی، دوران سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمہ کے فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد ساجد اقبال کو 05 سال قید اور 40 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا مجرم کو مزید 3 ماہ قید محض بھگتنا ہو گی۔