ملتان (سٹاف رپورٹر) ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی اور اسسٹنٹ کمشنر صدر کی سربراہی میں آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں سامان قبضے میں لیکر پختہ تعمیرات مسمار کردی گئیں اس موقع پر شیر شاہ ،گلگشت،ممتاز آباد اور قادرپوررں کے علاقوں میں تجاوزات کا صفایا کردیا گیا ۔