ملتان(سٹاف رپورٹر) ضلع کچہری 164کے بیان کروانے آنے والے فریقین کے مابین جھگڑا، سکیورٹی کچہری پولیس نے تمام افراد کو حوالہ پولیس کردیا،معلوم ہوا ہے کہ فہیم اور مقدس سول جج نازیہ علی کی کورٹ میں 164کے بیان کروانے پہنچے، بیان کروانے کے بعد واپس جارہے تھے کہ ان کے ساتھ آئے ہوئے سلطان محمود ، عمر دراز اور مہر عدیل آپس میں کسی بات پر جھگڑ پڑے جو ایک دوسرے کے ساتھ مارپیٹ کے ساتھ گالم گلوچ بھی کرتے رہے، جھگڑے کی اطلاع پر سکیورٹی کچہری پولیس نے موقع پر پہنچ کر تمام افراد کو پکڑ کر چہلیک پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے تمام افراد کو اپنی تحویل میں لیکر کارروائی شروع کردی۔