ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن لائرز فورم ملتان ڈویژن کے زیر اہتمام یوم تکبیر کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا۔ لائرز فورم ملتان ڈویژن کے سینیئر نائب صدر رانا محمد مقصود افضل خان نے تقریب کا اہتمام کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان نے نہ صرف ترقی کی منازل طے کیں بلکہ پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر دنیا میں دھاک بٹھا دی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھارت کو عبرتناک شکست سے دو چار ہونا پڑا ہے تو اس کے پیچھے میاں نواز شریف کا ویژن اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جیسی باصلاحیت اور جرات مند قیادت موجود ہے۔ تقریب میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر بلال بت، دیگر عہدیداروں اور وکلاء رانا نزیر سعید، ثمینہ نگہت چغتائی، میاں مظہر حسین اور روبینہ رانا سمیت دیگر نے کیک کاٹا اور ملکی ترقی و سلامتی کے لئے دعا کرائی گئی-