ملتان(سٹاف رپورٹر) شہر میں ڈکیتی و چوری کی کئی وارداتیں ،مقدمات درج ۔تھانہ بی زیڈ کے علاقے عبدالوحید سے موبائل ، الپہ کے علاقے میں غضنفر سے نقدی و موبائل چھین لیا گیا۔گلگشت میں ہاشم کی موٹرسائیکل، جعفر کی نقدی بی زیڈ کے علاقے میں شائستہ کا موبائل کوتوالی کے علاقے فرحان کے دو موبائلزفونز صدر کے علاقے امجد کا موبائل قادر پورراں کے علاقے عامر کے سکول سے پنکھا و موٹر بستی ملوک کے علاقے فہیم کی موٹرسائیکل بشیر احمد کے گھر سے طلائی زیورات چاندی و نقدی،اصغر کی موٹرسائیکل ،شاہ رکن عالم کے علاقے طارق مشتاق کا موبائل محمد سلیمان کا میٹر سیتل ماڑی کے علاقے آصف کی تار حرم گیٹ کے علاقے سمیراں بی بی کے گھر سے طلائی سونا و ریال کینٹ کے علاقے باسط توقیر کا سٹیبلائزر، ذیشان کا موبائل ، شاہ شمس کے علاقے ازکار احمد کی نقدی ،عبدالحمید کا گیس میٹر عبدالمالک کی موٹرسائیکل چوری ہوگئی۔