ملتان (سٹاف رپورٹر) تھانہ صدر شجاع آباد کے علاقے 23سالہ نوجوان کی خودکشی،اہلخانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کردیا،پولیس نے عورت سمیت تین نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ۔25مئی کو ریسکیو اہلکار عدنان نے پولیس کو اطلاع دی کہ عامر نے گلے میں رسی ڈال کر خودکشی کرلی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور مذکورہ نوجوان کی نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی تھی پولیس کے مطابق مذکورہ نوجوان نے الزام عائد کیا تھا کہ عامر کوفوزیہ ،بلال اور ظفر نے دو نامعلوم افراد کے ہمراہ مبینہ قتل کیا پولیس نے مقتول کے بھائی شاہد کے بیان بعد ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 508/25 بجرم 302/148/149درج کرکے گرفتار کرلیا گیا اور قانونی کارروائی کا عمل شروع کردیا۔