ملتان (سٹاف رپورٹر) ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش کا فیصل مختار پارک اور جناح پارک کا دورہ، سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کرنے کے احکامات جاری، پرندوں کے لیے لگائے گئے برتنوں کا بھی معائنہ کیا، ڈی جی پی ایچ اے ملتان کریم بخش نے اس موقع پر کہا کہ شہر کے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے لیے کوشاں ہیں۔فیصل مختیار پارک کو شہر کا بہترین پارک بنائیں گے۔پارک میں باؤنڈری وال کی مرمت،درختوں کی شجرکاری،گھاس کی کٹائی،جھولوں اور بینچز کی مرمت کو یقینی بنانے کے لیئے اقدامات کیے جائیں گے۔