• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مون سون سیزن کے پیش نظر متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ

ملتان (سٹاف رپورٹر) مون سون سیزن کے پیش نظر ملتان ڈویژن میں پیشگی حفاظتی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں انتظامیہ، ریسکیو، واسا، ویسٹ مینجمنٹ، میونسپل کارپوریشن، ضلع کونسل سمیت تمام متعلقہ اداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں مون سون کے متوقع چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی پر غور کیا گیا۔کمشنرنے واسا سمیت تمام سروسز اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ عید کے ایام میں شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا۔
ملتان سے مزید