ملتان(سٹاف رپورٹر ) جمعیت علماءاسلام (س) کے زیر اہتمام جامع مسجد رشیدیہ رشید آباد میں فتح مبین سیمینار میں انعقاد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مرکز ی امیر مولانا عبدالحق ثانی نے کہا کہ اکابر کی سرپرستی میں ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے جدوجہد جاری رہے گی، غیر شرعی قانون سازی خصوصاً کم عمر کی شادی سے متعلق بل کسی صورت قبول نہیں، سیمینار کی صدارت قاری سعید احمد رحیمی نے کی جب کہ جاوید ہاشمی، سید کفیل شاہ بخاری، مفتی عامر محمود ،ایوب مغل،حاجی عبد الواحد ،حاجی رشید احمد نقشبندی مہمان خصوصی تھے۔