ملتان( سٹاف رپورٹر) 28 مئی 1998 کو ایٹمی دھماکوں کا جذبہ اور فخر وہی محسوس کر سکتے ہیں جو اس وقت کے عالمی حالات اور ہندوستانی دھمکیوں سے آگاہی رکھتے ہیں، اصل کبریائی صرف اللہ تبارک و تعالی کی ہے، ان خیالات کا اظہار مقررین نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ملتان، نظریہ پاکستان فورم ملتان اور گورنمنٹ ولائیت حسین اسلامیہ گریجوایٹ کالج ملتان کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ یوم تکبیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر حافظ عبد الصمد طاہر نے کی، اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر فرید شریف فاروقی اور پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے معرض وجود میں آیا اور انشااللہ ہمیشہ قائم رہے گا۔