ملتان (سٹاف رپورٹر) موٹر سائیکل چور گینگ سے موٹرسائیکلیں اورآتش بازی کا سامان برآمدپولیس تھانہ لوہاری گیٹ کی بڑی کارروائی، موٹر سائیکل چور گینگ سے 04 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور لاکھوں روپے مالیت کا آتش بازی کا سامان برآمد، 03 ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان شہر بھر میں بازاروں، تفریح مقامات اور اس کے علاوہ مختلف مقامات پر کھڑی موٹر سائیکلوں کو چوری کرتے تھےگرفتار ملزمان میں علی عباس، اعجاز، راشد شامل ہیں۔