• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی معیشت کی ترقی کیلئے جدید زرعی فارمنگ کا فروغ وقت کی ضرورت، پروفیسر ڈاکٹر محمد علی

لاہور(خبرنگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہاہے کہ جدید زرعی فارمنگ کافروغ اور دیہی معیشت کو ترجیحات میں شامل کرنا وقت کی اہم ضروررت ہے۔وہ پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی ہنی بی ریسرچ گارڈن کے زیر اہتمام آفس آف ریسرچ انوویشن اینڈ کمرشلائیزیشن، ہیلی کالج آف کامرس اورسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائززڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سمیڈا) کے اشتراک سے چار روزہ 18ویں مگس بانی تربیتی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے زولوجیکل میوزیم میں خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر سیکریٹری لاء اینڈ پارلیمانی افیئرز پنجاب آصف بلال لودھی، چیف ایگزیکٹیو آفیسر سمیڈا سقراط امان رانا، ڈائریکٹر ہنی بی ریسرچ انسٹیٹیوٹ غلام سرور،پرنسپل ہیلی کالج آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر حافظ ظفر احمد، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف زوالوجی پروفیسر ڈاکٹر نبیلہ روحی، انچارج ہنی بی ریسرچ گارڈن پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد خان، ماہرین اور طلباؤطالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اپنے خطاب میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا کہ پاکستان میں کسان زیادہ سرمایہ لگا کر اناج اگا رہا ہے مگر مارکیٹ میں کم قیمت پر فروخت ہوتا ہے۔
لاہور سے مزید