• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بکرا منڈیاں سج گئیں اور قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی آگئی

پشاور (لیڈی رپورٹر ) عید الاضحی کے چاند کے نمودار ہونے کے ساتھ ہی بکرا منڈیاں سج گئیں اور قربانی کے جانوروں کی خریداری میں تیزی آگئی ہے پشاور میں بڑے جانوروں کے حوالے سے کالا منڈی رنگ روڈ منڈی سیفن منڈی گنج منڈی پلوسی منڈی کا باقاعدہ طور پر آغاز ہو گیا ہے اور اب روزانہ کی بنیاد پر صبح سے رات گئے تک جانور ان منڈیوں میں لائے جاتے ہیں جن میں قربانی کے بڑے جانوروں میں گائے، بیل ،چوٹی، وجھہ، دانت اونٹ سمیت مختلف اقسام کے جانور فروخت کی ہے جا رہے ہیں جبکہ چھوٹے جانوروں میں بکرا، دنبہ ،کجلہ،پہاڑی بکرا،جیسے اقسام قربانی کے جانوروں کے زمرے میں فروخت کی جا رہی ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ جانوروں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں جو کہ عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہیں عام طور پر بڑے جانوروں کی قیمت 2لاکھ سے لے کر چھ لاکھ کے درمیان ہے جبکہ قیمتوں میں کمی بیشی جانوروں کی صحت، خوبصورتی اور نسل کے مطابق رکھی گئی ہیں۔
پشاور سے مزید