• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے طاقت کے عدم توازن کا بھرپور جواب دیا، ضیاء الرحمان

پشاور (خصوصی نامہ نگار) 28مئی کو تاریخی یوم تکبیر کی یاد میں ضلعی انتظامیہ بٹگرام نے گورنمنٹ سینٹینیل ہائی سکول بٹگرام میں ایک رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا جس میں ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے افسران سمیت طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ۔ مقررین نے پاکستان کی روئے زمین پر پہلی اسلامی اور ساتویں بین الاقوامی ایٹمی طاقت کے طور پر منفرد حیثیت حاصل کرنے پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی جنرل بٹگرام ضیاء الرحمان نے کہا کہ اس دن نے جنوبی ایشیائی خطے میں طاقت کے عدم توازن کا بھرپور جواب دیا جو پاکستان کے ازلی دشمن بھارت نے پیدا کیا تھا۔ ایٹمی تجربات کر کے پاکستان نے اپنی دفاعی صلاحیت کو پوری دنیا کے لئے ناقابل تسخیر اور طاقتور ثابت کر دیا جس کا نظارہ پوری دنیا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی حالیہ لڑائی میں واضح انداز سے دیکھا جہاں ایک دشمن ملک بھارت، جس کے انسانی اور فوجی وسائل پاکستان کے مقابلے میں کافی زیادہ تھے مگر پھر بھی وہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوا۔
پشاور سے مزید