پشاور( کرائم رپورٹر) تھانہ ناصر باغ کی حدود شیخ یاسین ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر سنائپرسے فائرنگ کرکے پولیس افسر سمیت دو اہلکاروں کو زخمی کردیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ شب تھانہ ناصر باغ کی پولیس موبائل شیخ یاسین ٹاؤن میں گشت پر تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد نے موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نیجے میں سب انسپکٹر مزمل اور اے ایس آئی حسن خان زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور مجروحین کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کرکے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ٗبتایا جارہاہے کہ پولیس موبائل پر فائرنگ سنائپر سے ہوئی ہے پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات درج کر لئے ۔