• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فائلنگ سسٹم، فیکلٹی اور سٹاف کی ترقیاں اہم اقدامات ہیں، پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق

پشاور (خصوصی نامہ نگار) خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) پشاور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے وائس چانسلر کا اضافی چارج یونیورسٹی کے نو تعینات وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر احمد الدین سلجوقی کے حوالے کردیا۔ چارج حوالے کرنے کی تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق اور پروفیسر ڈاکٹر احمد الرحمٰن سلجوقی کے علاوہ یونیورسٹی کے رجسٹرار محمد داؤد زاہد ،قائم مقام ڈائریکٹر فنانس، سینئر فیکلٹی اور ایڈمن افسران نے شرکت کی۔ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ان پر اسلامیہ کالج یونیورسٹی کی وائس چانسلر شپ کی اضافی زمہ داری کا جو بوجھ ڈالا تھا اسلامیہ کالج یونیورسٹی کے فرض شناس اور محنتی فیکلٹی، ایڈمن سٹاف اور معاون عملے کے تعاون سے وہ بعض اہم اقدامات فائلنگ سسٹم،فیکلٹی اور سٹاف کی ترقیاں، قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئیں زمینیں اور تاریخی لان کی بین الاقوامی معیار کے مطابق از سر نوتزئین اٹھانے میں کامیاب ہوئے تین ماہ کے مختصر عرصے میں جو اقدامات اٹھائے وہ ٹیم ورک کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ نوتعینات شدہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹڑ احمد الرحمٰن سلجوقی کی قیادت میں ترقی کا سفر آئندہ بھی جاری رکھا جائے گا اور تاریخی درس گاہ کو کامیابیوں کی نئی بلندیوں پر پہنچانے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
پشاور سے مزید